Uncategorized
الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر میں 5 سے 10 ملین ڈالرز رشوت کی پیشکش ہوئی، محسن نقوی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ میری ٹیم نے محنت کی ہے، گڈ گورننس کا کامیاب تجربہ کر کے جارہے ہیں۔ یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھاری رشوت کی پیشکش کی گئی۔
پنجاب کی نگران کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، بیوروکریسی کبھی کام میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، یہ بیوروکریسی ساتھ چلنے والی اور آپ کو کامیاب بنانے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے 2 معاون اور 8 وزرا نے ہر موقع پر ساتھ دیا، میرے ساتھ وہ دن رات کام کرتے تھے، کوئی کسی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ نگران حکومت نے سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی۔
وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ ایک ایکسیئن کے آرڈر کرنے کے 20 کروڑ روپے آفر ہوئے، الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر میں 5 سے 10 ملین ڈالر آفر ہوئے مگر ہمارا ایمان نہیں ڈگمگایا، نگران کابینہ نے اس مدت کے دوران کوئی تنخواہ نہیں لی۔
محسن نقوی نے مزید کہا 13 ماہ کے دوران کوئی کمشنر یا آر پی اوز تبدیل نہیں کیے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے میرا بھر پور ساتھ دیا ،اس عرصے کے دوران ہم نے کسی جگہ آر پی او اور کمشنر تبدیل نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی سی اور ڈی پی اوز نے بھی ہمت سے کام کیا، وزیراعلیٰ ہاوس کے پورے اسٹاف نے بھی بھر پور ساتھ دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی