Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تربت میں 6 پنجابی مزدور سوتے میں قتل، دو زخمی

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھ مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے مقامی ٹھیکیدار کے گھر میں گھس کر قتل کردیا فائرنگ سے دو مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تربت کے علاقے کیچ میں واقع سٹیلائٹ ٹاون میں ایک مقامی ٹھیکیدار نصیر کے گھر میں گھس کر  نامعلوم مسلح افراد نے سوئے ہوئے مزدوروں پر اندھا دھند  فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں چھ مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہ پہنچ گئ نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے پولیس کے مطابق مزدور مقامی ٹھیکیدار کے ہاں تعمیراتی کام کے لیے تربت آئے تھے اور ان کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم، سکندر کے نام سے ہوئی، جبکہ غلام مصطفیٰ اور توحید زخمی ہیں۔

پولیس نے ابتدائ رپورٹ مرتب کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین