Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچستان کے علاقے بولان میں 6 پنجابی شناخت کے بعد قتل

Published

on

6 Punjabis killed after identification in Bolan area of ​​Balochistan

بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کیپٹن دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4 لاشیں قومی شاہراہ سے کولپور کے مقام پر ملی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے کہ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، 3 افراد کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

ادھر، بلوچستان کے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔

دوسری جانب بلوچستان میں کئی مقامات پر رات گئے حملوں پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین