Uncategorized
کوٹ ڈیجی قلعہ کے چوری ہونے والی 6 توپیں بازیاب، 2 نصب کردی گئیں، صوبائی وزیر
وزیر ثقافت و نوادرات سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ کوٹ ڈیجی قلعے سے منتقل اور چوری ہونے والی توپوں میں سے 6 توپوں کو واپس کروا لیا گیا ہے۔
نگراں وزیر ثقافت، نوادرات، کھیل و امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کا خیرپور میں کوٹ ڈیجی کا دورہ کیا ۔صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کوٹ ڈیجی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قلعے کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
صوبائی وزیر ثقافت سندھ نے اس موقع پر کوٹ ڈیجی قلعے میں نصب ہونے والی دو توپوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے اس موقع پر میڈیا بات کرتے ہوئے کہا کوٹ ڈیجی قلعے سے منتقل اور چوری ہونے والی توپوں میں سے 6 توپوں کو واپس کروا لیا گیا ہے۔ واپس ہونے والی 6 توپوں میں سے 2 توپوں کو قلعے میں نصب کر کروا دیا ہے، جبکہ 4 توپوں کی جگہ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ قلعے کی منسوب تمام تر نوادرات واپس کروائی جائیں گی اور کوٹ ڈیجی قلعے کے تاریخی حسن کو مزید بحال کروایا جاۓ گا۔
صوبائی وزیر ثقافت نے طلبہ کے لیے سندھ بھر کی ہیریٹیج سائیٹس اور میوزیم کی انٹری فیس ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔سندھ بھر کی تمام ہیریٹیج سائیٹس اور میوزیمز میں طالب علموں کا داخلہ مفت ہوگا۔
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان کو اپنی ثقافت اور اپنے ہیریٹیج سے روشناس رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ سندھ کے نوجوانوں کو اپنی ہزار سالہ تاریخ کو آگے لے کر چلنا ہے۔ نوجوانوں میں ہیریٹیج سائیٹس کی اہمیت کے متعلق آگہی کے لیے ہمیں اپنی بہت کام کرنا ہے۔ کوٹ ڈیجی قلعے میں انفامیشن اینڈ فیسلیٹیشن کائونٹر بنایا جاۓ گا تا کہ آگے والے سیاحوں کو سہولت اور آگہی مل سکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کوٹ دیجی قلعہ پر شاندار میوزیم کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح جنوری کے وسط میں کیا جاۓ گا۔ہیریٹیج سائیٹس تک رسائی میں آسانی کے لئے بلدیاتی حکومتوں کو خط لکھیں گے کہ روڈز کی مرمت کے ساتھ ساتھ انفامیشن بورڈ لگائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال