ٹاپ سٹوریز
سیستان و بلوچستان میں متعدد دھماکوں میں 7 غیر ایرانی شہری ہلاک ہوئے، ایرانی ٹی وی کی پاکستان کے آپریشن پر رپورٹ
ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی نے ایران کے اندر پاکستان کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 7 غیرمقامی افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں متعدد دھماکوں میں سات غیر ایرانی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق ایک ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سویرے پاکستان کی سرحد کے قریب صوبہ سیستان اور بلوچستان کے جنوب مشرقی شہر سراوان کے آس پاس کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے نائب گورنر علی رضا مرہماتی نے IRNA کو بتایا کہ ایرانی سیکورٹی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے اس واقعے کے بارے میں “فوری وضاحت” کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی