Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب سے محسن نقوی سمیت سینیٹ کے 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

Published

on

پنجاب سے سینٹ کی سات جنرل نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، حامد خان، پرویز رشید، طلال چودھری، علامہ راجہ ناصر عباس بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔

دو اپریل کو ہونے والے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز پنجاب سے سات جنرل نشستوں پر تکنیکی طور پر سات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدوار مدمقابل تھے۔ جن میں سے پانچ نے کاغذات واپس لے لیے۔سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پرویز رشید ، ناصر محمود بٹ ، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے حامد خان ایڈوکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ امیدواروں نے جنرل نشست پر جن میں ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ شامل ہیں نے اپنے کاغذ واپس لے لیے تھے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست سے مصطفی رمدے نے کاغذات واپس لے لئےہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین