Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 75 واں یوم شہادت، فوجی قیادت کا خراج عقیدت

Published

on

آج پاک فوج کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کا 75واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

آرمی چیف کی جانب سے میجر جنرل شعیب نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی۔

مسلح افواج اور عسکری قیادت نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قیام پاکستان کے بعد کیپٹن محمد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

کیپٹن محمد سرور 1948 میں پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔

کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور نے 1948 کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلیے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلیے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین