Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

قطر میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا، 7 بھارت پہنچ گئے

Published

on

قطر کی ایک عدالت نے سزائے موت پا نے والے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو رہا کر دیا ہے۔

دہلی کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ سات افراد پہلے ہی ہندوستان واپس آ چکے ہیں۔

جنوری میں، حکام نے کہا تھا کہ ان کی سزائے موت کو "مختلف” طوالت کی قید کی سزاؤں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نہ ہی قطر اور نہ ہی ہندوستان نے ان افراد کے خلاف الزامات کا انکشاف کیا، جو قطر میں ایک نجی فرم میں کام کر رہے تھے۔

لیکن فنانشل ٹائمز اور رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ ان افراد پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دہلی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "ہم ان شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے قطر کے امیر کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔”

گزشتہ اکتوبر میں، ہندوستان نے کہا تھا کہ وہ قطر کی عدالت کی جانب سے ان افراد کو موت کی سزا سنائے جانے کے بعد "گہرا صدمہ” پہنچا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ تمام قانونی آپشنز کا جائزہ لے گی اور بعد میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

ان افراد کی گرفتاری نے 2022 میں ہندوستان کے میڈیا میں صفحہ اول پر شہ سرخیوں میں جگہ پائی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین