Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سکھر ملتان موٹروے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر سے 8 افراد جاں بحق

Published

on

8 people died after a collision between a passenger bus and a trailer on the Sukkur Multan Motorway

سندھ کے شہر گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے خواتین بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے کا شکار بدنصیب مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی کہ سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی کے گاؤں ڈرنگ ملوک والی کے مقام پر بس کی کلینر سائیڈ ٹرالر سے ٹکراگئی حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کہ حادثے کے وقت بارش جاری تھی شاید بارش کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو۔

دوسری جانب بس کے ملبے اور ٹرالر کو ریسٹ ایریا گھوٹکی ٹھکانے لگایا گیا ہے جبکہ بعض متوفیوں کے ساتھ ورثا نہ ہونے کی وجہ سے شناخت میں دشوری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں افراد میں مانسہرہ کے نور الٰہی، شگفتہ، روزینہ ،انیبہ اور حسنات شامل ہیں جنکی میتیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین