Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کوئٹہ کے سیاحتی مقام سے 8 افراد کو اغوا کر لیا گیا

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

ضلع کوئٹہ کے سیاحتی مقام شعبان سے 8 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ شبہ ہے کہ ان کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 8 افراد پکنک منانے شعبان گئے تھے ۔انھوں نے رات کو وہاں ریسٹ ہائوس میں قیام کیا ذرائع نے بتایا کہ رات کو ریسٹ ہائوس میں نامعلوم افراد نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صبح یہ لوگ ریسٹ ہائوس میں موجود نہیں پائے گئے ۔

انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ان افراد کے اغوا کا شبہ ہے لیکن تاحال ان کے اغوا کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔ ذرائع کے مطابق لیویز فورس کے اہلکار صورتحال کا جائزہ لینے جائی وقوعہ پر موجود ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین