پاکستان
پنجاب پولیس کے 8ہزار 500 اہلکار ہیپاٹائٹس کا شکار،8 ہزار شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ اور ویلفیئر اقدامات بارے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ معاشرے میں صحت مند پولیس فورس جرائم کو روکنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ صحت مند فورس کے پیش نظر کانسٹیبل سے سپروائزری لیول تک 02 لاکھ سے زائد افسران و اہلکاروں کا میڈیکل چیک اپ مکمل کر لیا گیا ہے۔ دوران سکریننگ 8500 سے زائد افراد میں ہیپاٹائٹس کی شناخت ہوئی جن کا فوری علاج شروع کردیا گیا۔ ہیپاٹائٹس سی کا علاج شروع ، ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگ چکی ، ٹائم لائن کے مطابق دوسری اور تیسری ڈوز وقت پر لگ جائے گی،ہیپاٹائٹس بی کا بہترین ممکن سپورٹیو علاج شروع کر چکے ، دیگر سنگین بیماریوں کا علاج بھی جاری ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران سکریننگ 8000 سے زائد شوگر اور بلڈ پریشر سے متاثرہ ملازمین سامنے آئے جن کے گردے اور دل کو سنگین بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری علاج شروع ہوچکا۔دل ، گردے اور جگر کی بیماریوں کے شکار ملازمین کے علاج کیلئے پاکستانی کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سے معاہدہ ہوچکا ہے۔ پی کے ایل آئی بیشتر پولیس ملازمین کا مفت علاج کرے گا جبکہ باقی کے اخراجات محکمہ اپنے فنڈز سے ادا کرے گا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ مکمل، نفسیاتی بیماریوں کے شکار ملازمین کو علاج شروع کروایا جا چکا ہے، فورس کی ہیلتھ پر 175 کروڑ روپے زیادہ خرچ کر رہے ہیں اور کسی علیل ملازم کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے محکمہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ فورس کی ہیلتھ کا خیال کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے ، اس کے بدلے میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت دل و جان سے کرنا فورس کا فرض ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی