Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے حکومت کی آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں

Published

on

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کو لیٹر آف انٹینٹ ( ایل او آئی) بھجوایا ہے جس میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے حوالے سے 9 بڑی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

فنانس ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کے دستخط کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ بھجوایا گیا ہے جس میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نو ماہ کے دوران کوئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کو کرائی گئی بڑی یقین دہانیوں میں نو ماہ کے دوران کوئی ایمنسٹی سکیم متعارف نہ کرانے، ٹیکس ریونیو بڑھانے، مالیاتی اصلاحات کے نفاذ، توانائی اصلاحات پر عمل درآمد، روپے اور ڈالر کی قدر کا مارکیٹ کے ذریعے تعین، تجارتی پابندیاں اٹھانے کی یقین دہانی شامل ہے۔

یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ قرض دہندہ ملکوں اور اداروں سے کئے گئے وعدوں پر عمل ہوگا، غیرملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو تین سے چار دن کےاندر 1.1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔

پاکستان ایکٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام میں ناکامی بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 3 ارب ڈالرز قرض کے حصول میں کامیاب رہا،آئی ایم ایف کے ساتھ ای ایف ایف پروگرام 30 جون کو ناکامی کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔

سٹاف کی سطح پر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ طے پایا جس کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری ضروری ہے، جس کا 12 جولائی کو اجلاس ہوگا۔

آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس کا 13 جولائی تک کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل نہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے جس کے مطابق بورڈ کے اجلاس 5، 6، 10، 12 اور 13 جولائی کو ہوں گے لیکن پاکستان ابھی تک ایجنڈے کا حصہ نہیں تاہم کسی بھی وقت ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین