Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ترکی میں کم از کم اجرت میں 34 فیصد اضافے کا اعلان

Published

on

turkey shops malls

ترکی نے یکم جولائی سے ماہانہ کم سے کم اجرت میں 34 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 11 ہزار 402 لیرا ( 483 ڈالر) مقرر کی ہے، وزیرمحنت نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم اجرت کمیشن نے آجروں اور مزدوروں کے درمیان معاہدے کے بعد نئی اجرت طے کی ہے۔

ترکی میں مہنگائی حکومت کے طے شدہ ہدف سے 5 فیصد زیادہ ہے اور اکتوبر میں مہنگائی 85.5 فیصد تک پہنچی جو 24 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

مئی میں مہنگائی کی سالانہ شرح گر کر 39.6 فیصد تک آئی کیونکہ حکومت نے عوام کو قدرتی گیس مفت فراہم کی اور اس سے دیگر اشیا کے نرخ بھی کم ہوئے۔

ترکی میں شرح سود میں مسلسل کمی سے ایک بحران پیدا ہوا اور ترک لیرا 2021 میں قدر تیزی سے کھونے لگا تھا، اس سال لیرا کی قدر میں 21 فیصد کمی آ چکی ہے اور زیادہ کمی مئی کے الیکشن کے بعد ہوئی ہے۔

ترکی میں شرح سود اس وقت 8.5 فیصد ہے اور جمعرات کو سنٹعل بینک کے اجلاس میں شرح سود بڑھائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین