Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی جی پنجاب کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر برقرر رہیں گے، نگران وزیراعلیٰ

Published

on

نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور انکے تبادلے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، آئی جی پنجاب کہیں نہیں جارہے نہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان انورانتہائی محنت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور میرے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنے عہدے پر قائم ہیں اوررہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو ختم نہیں کررہے تاہم حقیقی حقداروں تک اس کا ثمر یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ کارڈ کے غلط استعمال کا سدباب کیا جارہاہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی آسامیوں کو پر کیا جارہاہے۔بیرون ملک جانے والی نرسز کو پروموٹ کررہے ہیں کیونکہ نرسز کے باہر جانے سے ملک میں زرمبادلہ بھی آتا ہے اورخاندانوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوتی ہے پنجاب میں نرسنگ میں داخلے تین ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کررہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی شخصیت سے نہیں ملاجن دنوں میں ملاقات کی بات کی گئی میں یہاں تھا اور وہ سینکڑوں کلو میٹر دور تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین