Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی میں عید کے تیسرے دن اونٹ کی قربانی کا اہتمام ، بچوں کے لیے نیا اور انوکھا منظر

Published

on

عید الضحی کے تیسرے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں اونٹوں کو نحرکیا گیا،اونٹ کو ذبح کرنے کے لیے دودھار چھری کا استعمال کیا جاتاہے،بچے اونٹ کی قربانی دیکھنے کا اشتیاق رکھتے تھے۔ اس منظر کو دیکھنے والے خواتین و حضرات نے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں ان مناظر کو محفوظ کیا۔

عید قرباں پر تیسرے روز جہاں دیگرمویشیوں کی قربانی دی گئی۔وہیں شہر کے مختلف علاقوں ڈیفنس،شاہ فیصل کالونی،برنس روڈ۔شاہ فیصل کالونی،بھورا پیرمیں اونٹوں کی قربانی کی گئی۔شہر میں سنت ابراہیمی کی خوبصورت اورتابندہ روایت کو کہیں چھ توکہیں دو اورکہیں صرف ایک اونٹ کی قربانی دے کرکیا گیا۔

آخری روزگلی محلوں میں اونٹ نحرکرنے کے موقع پربچوں اور بڑوں کا مجمع لگ گیا،بچوں نے اونٹ کی قربانی سے بہت دلچسپی سے دیکھا۔ اس منظر کو دیکھنے والے خواتین و حضرات نے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں ان مناظر کو محفوظ کیا

۔اونٹو ں کی قربانی کے عمل کو نحر کرنا کہتے ہیں۔ جس میں سب سے پہلے اونٹ کی ایک ٹانگ باندھ دی جاتی ہے۔جس کے بعد دودھاری چھری کے ذریعے اونٹ کی قربانی کی جاتی ہے،اونٹ کوکھڑا کرکے نحرکیا جاتاہے،اس بڑے جانور کی قربانی عید کے تینوں دنوں میں دیکھنے میں آتی ہے،لیکن عید کے آخری روز بڑے پیمانے پر اونٹ  کو نحر کرنے کااہتمام کیا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین