دنیا
امریکا نے کیمیائی ہتھیاروں کی آخری کھیپ بھی تلف کردی
امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے کیمیکل ہتھیاروں کی آخری کھیپ بھی تلف کردی ہے، بائیڈن کے اس اعلان کے ساتھ ان مہلک ہتھیاروں کو تلف کرنے کی کئی دہائیوں سے جاری مہم بھی انجام کو پہنچ گئی ہے، کیمیکل ہتھیار پہلی بار جنگ ععظیم اول میں استعمال ہوئے تھے۔
کیمیکل ہتھیاروں کے کنونشن، جس کی امریکی سینیٹ نے 1997 میں توثیق کی تھی، اس کنونشن کے تحت امریکا اور اس کنونشن پر دستخط کرنے والے تمام ملکوں کے لیے لازم ہے کہ وہ 30 ستمبر 2023 سے پہلے تمام کیمیکل ہتھیار تلف کریں۔
صدر بائیڈن نے ایک تحریری بیان، جو وائٹ ہاؤس سے صدر کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا، میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکا نے اپنے ذخیرے سے کیمیکل ہتھیاروں کی آخری کھیپ بھی محفوظ طریقے سے تلف کردی ہے اور ہم دنیا کو ان مہلک ہتھاروں سے پاک کرنے کے ہدف کے مزید ایک قدم قریب آ گئے ہیں۔
امریکا کولوراڈو اور رچمنڈ میں کیمیکل ہتھیاروں کو ایک تسلسل کے ساتھ تلف کر رہا تھا۔ 2022 میں آخری ایم۔55 راکٹ ، وی ایکس نرو ایجنٹ کے ساتھ تلف کیا گیا تھا۔
امریکا کے پاس 1968 میں کیمیکل ہتھیاروں کا ذخیرہ 40 ہزار ٹن تھا، سینیٹ میں اکثریتی جماعت ری پبلکن کے لیڈر مچ میک کونل نے کہا کہ کیمیکل ہتھیار انسانی تاریخ کے خوفناک ترین نقصانات کے ذمہ دار تھے، کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے دامن پر ہمیشہ ایک دھبے کی طرح موجود رہے گا، آج ہماری قوم نے کیمیکل ہتھیاروں سے نجات کا وعدہ پورا کردیا۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق کیمیکل ہتھیاروں سے جنگ عظیم اول کے دوران ایک لاکھ انسان مرے، اور اس کے بعد سے اب تک دس لاکھ انسان ان تھیاروں کی وجہ سے مارے جا چکے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی