پاکستان
گلگت ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مشق
گلگت ایئرپورٹ پر فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقادکیا۔ فرضی مشق کا آغاز کنٹرول ٹاور کی فائر اسٹیشن کو رن وے پر جہاز میں آگ کی ہنگامی اطلاع سے ہوا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق فل اسکیل ہنگامی مشق میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سی اے اے، اے ایس ایف، پی آئی اے نے مشق میں بھرپور شرکت کی،ریڈ کریسنٹ، ریسکیو 1122، سٹی فائر بریج، لوکل پولیس اور ‘کی پوائنٹ پولیس’ بھی شریک ہوئی۔
فرضی مشق کا آغاز ٹاور کی فائر اسٹیشن کو رن وے پر جہاز میں آگ کی ہنگامی اطلاع سے ہوا،سی اے اے کے فائر ٹینڈرز اور میڈیکل ایمبولینس نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو بچایا۔
اے ایس ایف نے ایئر سائیڈ کے علاقے کو جبکہ پولیس نے حفاظتی باڑ کو باہر سے گھیرے میں لیا،جلد ہی ائرپورٹ کے باہر سے ریڈ کریسنٹ ریسکیو ایمبولینسز اور سٹی فائر سروسز کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچیں۔
سی اے اے، پی ائی اے اور ریڈ کریسنٹ نے کونکورس ہال میں پبلک انفارمیشن کاؤنٹر قائم کیا،تمام سٹیک ہولڈرز کی ‘کرائسز اینڈ ایمرجینسی رسپونس پلان’ یعنی (سی ای آر پی) کے مطابق اپنا کردار ادا کیا۔
ائیرپورٹ مینیجر کے مطابق یہ مشقیں ہمیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھتی ہیں،مشق کے اختتام پر ائرپورٹ مینیجر نے مشق میں فعال شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی