Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عرب امارات سے 1 ارب ڈالرز مل گئے، روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ کے لیے مذاکرات

Published

on

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارادینے کے لیے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے۔ پاکستان نے سستے تیل کی دوسری کھیپ کے لیے روس سے مذاکرات بھی شروع کر دیئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں، اس طرح پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر اضافہ ہو گیا ہے۔

زرمبادلہ ذخائر بڑھنے کی پوزیشن 14 جولائی کو سٹیٹ بینک کھاتوں میں ظاہر ہو جائے گی۔ عرب امارات اور سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ان رقوم کا وعدہ کیا تھا اور پاکستان نے بیرونی فنانسنگ پلان میں ان رقوم کو شامل کیا تھا۔

بیرونی فنانسنگ پلان مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ سے 3 ارب ڈالرز کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری متوقع ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سستے تیل کی دوسری کھیپ کے لییے روس سے مذاکرات کر رہا ہے۔ روس سے تیل کی پہلی کھیپ پچھلے ماہ کراچی پورٹ پہنچی تھی جس کا معاہدہ اپریل میں ہوا تھا۔

پاکستان زرمبادلہ ذخائر بچانے کے لیے روس سے تیل کی خریداری کر رہا ہے، ملک کے زرمبادلہ ذخائر کا بڑا حصہ تیل خریداری پر خرچ ہو جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین