Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری، ابتدائی گھنٹوں میں ڈالر 275.11 روپے کا ہوگیا

Published

on

China, Saudi Arabia and United Arab Emirates assured to roll over loans to Pakistan

آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری کے ساتھ ہی روپیہ بھی تگڑا ہونے لگا، کاروباری دن کے آغاز پر ابتدائی گھنٹوں میں روپے کی قدر میں ایک فیصد بہتری آئی، ساڑھے 11 بجے کے قریب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 2.37 بڑھ کر قیمت 275.11 ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ انٹربینک میں روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 277.48 رہی تھی۔

آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے کی منظوری کے بعد فوری طور پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز اور عرب امارات سے 1 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک کو مل چکے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ڈالر دباؤ کا شکار ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر یورو کے مقابلے میں ایک فیصد سے بھی زیادہ گرا،

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین