پاکستان
عمران خان حکومت نے حسد کی وجہ سے نشتر ٹو ہسپتال منصوبہ مکمل نہ ہونے دیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، سابق حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بننے والے اداروں کے کام میں رخنہ ڈالا۔
ملتان میں نشتر ہسپتال کے فیز ٹو کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زیر تعمیر نشترٹو اسپتال کا دو رہ کرکے خوشی کے ساتھ دکھ بھی ہوا،حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہے،2018 میں ہم نے منصوبے کے تمام لوازمات کو مکمل کیا تھا،جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو لائے تھے وہ یہ اسپتال ان سے مکمل بھی کراتے،پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال برباد کردیئے،خاطرخواہ فنڈز مختص نہ کئے،پی ٹی آئی دور حکومت میں اس اسپتال کوبالکل نظرانداز کردیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں حسد تھا کہ یہ منصوبہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا تھا،نشتر 2 اسپتال زیر تعمیر ہے جو 30 ستمبر کو مکمل ہو جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی تیزی سے کام ہورہا ہے، حمزہ شہباز کی مختصر مدت والی حکومت کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، نشتراسپتال کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ مسلم لیگ نےاس اسپتال کی توسیع کا منصوبہ بنایا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل میں شدید غفلت برتی جو قابل مذمت ہے، سابق حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بننے والے اداروں کے کام میں رخنہ ڈالا، موجودہ حکومت نے زیرالتوا منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کیا ہے، نشترٹو اسپتال کا کام دوبارہ شروع کرنے پر نگران حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوشی ہے نشتر ٹو اسپتال منصوبے پر دن رات کام ہورہا ہے، موجودہ حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہے، اسپتال کیلئے بیرون ملک سے جدید مشینری منگوائی گئی ہے، دعا گو ہوں نشترٹو اسپتال جلد از جلد عوام کیلئے فعال ہو جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال