پاکستان
دوحہ میں سامان کی گمشدگی، سول ایوی نے ڈھونڈ کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لوٹا دیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی مسافر کا دوحہ میں گم ہونے والے بیگ اسلام آباد ایئرپورٹ پران کے نمائندے کو واپس کر دیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون مسافراسلام آباد سے شگاگو(امریکا)کے لیے قطرائیرویز کی پروازکیو آر633میں سوارہوئیں،دوحہ ائیرپورٹ پراٹلی جانے والی ایک دوسری خاتون جہاز سے اترتے ہوئےغلطی سے پہلی خاتون مسافرکا بیگ ساتھ لے گئیں۔
خاتون نے پہلے دوحہ اورپھرامریکہ پہنچنے پرگمشدہ بیگ کی شکایت درج کروائی،جواب نہ ملنے پر خاتون نےامریکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا،امریکہ سےخاتون نے بتایا دوحہ میں گم ہونے والے بیگ میں 3100 امریکی ڈالرسمیت تقریبا دس لاکھ روپےکا قیمتی سامان موجود تھا۔
خاتون نےمذید بتایا ایک معمر خاتون ان کے ساتھ اسلام اباد سے جہاز میں بیٹھی تھیں،جن کے پاس ان سے ملتا جلتا بیگ تھا،خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ معمر خاتون غلطی سے ان کا بیگ لے جاسکتی ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ لگایا کہ دوسری معمر خاتون اسی پرواز پر اٹلی کے لئےسوار ہوئیں، سول ایوی ایشن ویجلنس حکام نے متعلقہ دفاتر سے دوسری اٹلی جانے والی خاتون سے متعلقہ معلومات اکٹھی کیں۔
ویجیلنس آفیسر رب نواز کی سربراہی میں ٹیم نے میلان میں دوسری خاتون مسافر سے رابطہ کیا،دوسری مسافر خاتون نے جلدی میں کیبن سے غلطی سے بیگ اٹھانے اور پھراٹلی جانے سے پہلے دوحہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ کاؤنٹر پرجمع کرانے کی تصدیق کی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے حکام نے قطر ایئرویز کے ذریعےفوری طورپردوحہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ کے دفتر سے رابطہ کیا،بعدازاں بیگ کو ااسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکہ میں خاتون مسافر کی طرف سے نامزد ایک شخص کے حوالے کردیا گیا،اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سےآفیسررب نواز کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی