Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر مبینہ دھماکہ، یوکرین کے لیے ماسکو کی اہم سپلائی لائن متاثر

Published

on

An armed ship sails next to Crimean bridge connecting the Russian mainland with the peninsula across the Kerch Strait, Crimea

روس کے حکام نے کہا ہے کہ کریمیا کا ایک پل کو، جو یوکرین جنگ کے لیے اس کی اہم سپلائی لائن ہے، ایک ’ ہنگامی‘ صورت حال میں نقصان پہنچا ہے اور دو افراد ہلاک، ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ یوکرین  میڈیا کا کہنا ہے کہ پل پر دھماکے ہوئے، روس اور کریمیا کو ملانے والے اس پل پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔

کریمیا کا یہ 19 کلومیٹر طویل ریل اور روڈ پل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے ایک ہے جن پر انہیں فخر ہے اور 2022 میں اس پل کی مرمت کے بعد صدر پیوٹن نے اس پل پر مرسڈیز چلائی تھی۔

روس کے مقرر کردہ کریمیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال پل کے 145 ویں پلر پر پیدا ہوئی لیکن انہوں نے ہنگامی صورتحال کی وضاحت نہیں کی۔

روس کی ٹرانسپورٹ کی منسٹری نے کہا ہے کہ پل پر سڑک کو نقصان پہنچا اور پلر محفوظ رہے، اس بیان میں بھی نقصان کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یوکرین کے میڈیا کے مطابق پل پر دھماکے سنے گئے۔ ویگنر گروپ سے منسلک تیلیگرام چینل نے کہا کہ پل پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

آج پیر کی صبح پل پر ایک کار میں سفر کرنے والی لڑکی کے والدین اس حادثے میں ہلاک ہوئے اور لڑکی زخمی ہوئی لیکن اس حادثے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پل کو شدید نقصان پہنچا ہے تو روس کی فوجی سپلائی لائن متاثر ہوگی، کیونکہ اس پل کے علاوہ صرف ایک اور زمینی راستہ ہے جو بحیرہ ازوف کی ساحلی شاہراہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین