Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجلی کا یونٹ 7 روپے 50 پیسے تک مہنگا کرنے کی تیاری، اطلاق جولائی کے بلوں سے ہوگا

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

پاور ڈویژن نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں سات روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔

منظوری کی صورت میں بجلی کا زیادہ سے زیادہ فی یونٹ 50 روپے سے بڑھ جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف چار روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ کابینہ نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 روپے سے ساڑھے سات روپے فی یونٹ تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے، 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یونٹ 5 روپے مہنگا کئے جانے کی تجویز ہے۔

ایسے صارفین جو 201 سے 300 یونٹ تک ماہانہ بجلی خرچ کرتے ہیں ان کے لیے فی یونٹ 5 روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 6 روپے 50 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔

وہ صارفین جو ماہانہ 400 سے 700 یونٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے 7 روپے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

درخواست پر نیپرا کے فیصلے کے بعد ٹیرف میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین