Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کمسن گھریلو ملازمہ پر جج کی بیوی کا تشدد، رضوانہ اور اس کے والد کے بیانات ریکارڈ کر لیے، اسلام آباد پولیس

Published

on

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سول جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ اور اس کے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، ملزمہ نے یکم اگست تک ضمانت لے رکھی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن گھریلو ملازمہ 14 سالہ رضوانہ پر تشدد کی مصدقہ میڈیکل رپورٹ ابھی تک نہیں مل سکی۔ بچی اور اس کے والد کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سول جج کی اہلیہ ملزمہ سمیہ عاصم حفیظ نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے، تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ چائلڈ لیبر قانوناً جرم ہے، ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین