Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایچ ای سی ترمیمی بل 2023 صوبوں کی خودمختاری پر حملہ، وزیراعظم ڈائیلاگ کا اہتمام کریں، اکیڈمک سٹاف فیڈریشن

Published

on

فیڈریشن فار آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ایچ ای سی ترمیمی بل 2023 پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ کر مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

صدر فپواسا نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط میں کہا کہ ایچ ای سی ترمیمی بل اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو حاصل خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے، بل مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری صوبائی حکومتوں ، وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا سے مشاورت کے بغیر تیار کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ فپواسا وزیر اعظم پاکستان کی شعبہ اعلی تعلیم کی اپلفٹنگ کے گزشتہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،  بل موجودہ صورت میں جامعات کے شعبہ اعلی تعلیم میں کردار کے مزید گراوٹ کا موجب بنے گا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز میں موجود سسٹم مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم پاکستان معاملے پر فوری گرینڈ ڈائیلاگ بلائیں۔

خط کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ایک ایک کاپی چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم اور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کی نمائندہ تنظیم ایپ سپ بھی بذریعہ خط ایچ ای سی ترمیمی بل پر اپنے تحفظات کا اظہار ظاہر کرتے ہوئے مزکورہ ترمیمی بل کو مسترد کر چکی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے نام ایک خط میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

 چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے بھی گورنر پنجاب کے نام لکھے خط میں مجوزہ ترمیمی بل کو صوبائی کمیشن کی خودمختاری کے ساتھ ایک گھناؤنا مذاق قرار دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین