Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

باجوڑ : جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، 35 افراد جاں بحق، 150 سے زیادہ زخمی

Published

on

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں  ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی۔

دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں،  دھماکے میں 150  سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر باجوڑ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں، اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جبکہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی اداروں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک نہیں بتایا جا سکا۔

ترجمان جمعیت علما اسلام عبدالجلیل جان خیبر پختوا کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب دھماکا ہوا،  مولانا  لائق کی تقریرکے دوران دھماکا ہوا۔

عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ  ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور سینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے، جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللّٰہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Uncategorized4 گھنٹے ago

بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال کر ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

تازہ ترین8 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی : اپوزیشن کارروائی کا بائیکاٹ کر گئی، اسمبلی گیٹ پر علامتی اجلاس

تازہ ترین8 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی سٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہے تو کر لے، وزیر دفاع

تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی کانگریس کی قرارداد پر ایران کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، امریکی قرارداد کی مذمت

پاکستان10 گھنٹے ago

نو مئی کے مقدمات، عمر ایوب، اعظم سواتی، فواد چوہدری، جمشید چیمہ سمیت 134 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع

پاکستان10 گھنٹے ago

اتوار کو مری میں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات متوقع، کابینہ میں توسیع اور پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر بات ہوگی

تازہ ترین10 گھنٹے ago

آئی ایم ایف نے بجٹ اقدامات ناکافی قرار دے دیے، بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ

پاکستان10 گھنٹے ago

عمر کوٹ : چاروں ٹانگیں کٹی اونٹنی ملی، زندہ کی ٹانگیں کاٹی گئیں یا مرنے کے بعد، ابھی علم نہیں

مقبول ترین