دنیا
الیکشن نتائج بدلنے کی سازش کا الزام، ٹرمپ پر فرد جرم عائد، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابق صدر
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے اور انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی سازش کے الزامات میں واشنگٹن کی عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت میں ان پر 4 الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔
خصوصی وکیل جیک اسمتھ، جنہوں نے وفاقی تحقیقات کی نگرانی کی ہے، کمرہ عدالت کی اگلی صف سے دیکھ رہے تھے جب ٹرمپ نے امریکی مجسٹریٹ جج موکسیلا اپادھیائے کے سامنے اپنی درخواست داخل کی۔
یہ ٹرمپ کیخلاف رواں برس مارچ کے مہینے کے بعد سے تیسری فرد جرم ہے۔
77 سالہ ٹرمپ کو چار الزامات کا سامنا ہے، جن میں امریکہ کو دھوکہ دینے، شہریوں کو ان کے ووٹنگ کے حقوق سے محروم کرنے اور سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش شامل ہے۔ سب سے سنگین الزام میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہے۔
اس کیس میں اگلی سماعت 28 اگست کو امریکی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ہوگی،ٹرمپ کو حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگلی سماعت پر عدالت مقدمے کی تاریخ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹرمپ کے وکیل جان لورو نے ابتدائی اعتراض درج کرایا اور دلیل دی کہ کیس کی شدت اور اس میں شامل مواد کی مقدار میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
پراسیکیوٹر تھامس ونڈم نے جواب دیا کہ کیس کو معمول کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔
عدالت حاضری کے بعد ٹرمپ کو سفری پابندیوں کے بغیر رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ وہ کسی بھی گواہ سے اس وقت تک بات نہیں کریں گے جب تک کہ اس کے وکلاء ساتھ نہ ہوں۔
ٹرمپ نے فرد جرم کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف دیگر مجرمانہ مقدمات کو "سیاسی انتقام” قرار دیا جن کا مقصد ان کو صدارتی الیکشن سے روکنا ہے۔
‘امریکہ کے لیے افسوسناک دن’
"یہ امریکہ کے لیے بہت افسوسناک دن ہے،” ٹرمپ نے اپنے بیڈ منسٹر، نیو جرسی، گالف کلب واپس جانے کے لیے اپنے نجی طیارے میں سوار ہونے سے پہلے سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا۔ "یہ ایک سیاسی مخالف پر ظلم ہے۔”
ٹرمپ سرخ ٹائی اور نیوی بلیو سوٹ پہنے کمرہ عدالت میں داخل ہوئے جس میں امریکی پرچم کی لیپل پن تھی۔ تقریباً 10 سیکرٹ سروس ایجنٹ ان کے پیچھے دیوار کے ساتھ کھڑے تھے۔
ٹرمپ وقتا فوقتا سپیشل کونسل جیک سمتھ پر بھی نظر ڈالتے تھے جو اپنی سکیورٹی کے ساتھ وہاں آئے تھے اور اس مقدمے کی کارروائی آگے بڑھا رہے تھے۔
جب عدالت کے نائب نے مقدمے کا نام بلند آواز سے پڑھا – "امریکہ بمقابلہ ڈونلڈ جے ٹرمپ” – سابق صدر نے ناپسندیدگی کے ساتھ سر ہلایا۔
اسے جلد ہی جارجیا میں مزید الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جہاں ایک ریاستی پراسیکیوٹر وہاں انتخابات ک نتائج بدلنے کی کوششوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اٹلانٹا کے علاقے کے پراسیکیوٹر فانی ولیس نے کہا ہے کہ وہ اگست کے وسط تک فرد جرم دائر کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی