ٹاپ سٹوریز
آئی ایم ایف شرائط، ریئل اسٹیٹ کے لیے کوئی بھی ٹیکس چھوٹ یا رعایت ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر ٹوانہ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی نئی ٹیکس چھوٹ، رعایت یا ترجیحی ٹیکس ٹریٹمنٹ ممکن نہیں ہوگا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے 90ویں اجلاس کے دوران وزیر خزانہ و محصولات کی دی گئی ہدایات کے بعد، رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق ٹیکس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کی اجلاس میں سردار طاہر محمود، کی قیادت میں ریئلٹرز کے وفد، صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور ایف بی آر افسران کی ٹیم نے شرکت کی۔
رئیلٹرز کے مندوبین نے معیشت کی خرابی کے پس منظر میں غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس لگانے کو معقول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ماضی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ رہا ہے۔ تاہم، بگڑتے ہوئے معاشی حالات نے لوگوں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری سے دور کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ فنانس ایکٹ، 2022 اور فنانس ایکٹ، 2023 کے ذریعے متعارف کرائے گئے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس کے اقدامات نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ شکنی کا ماحول بنایا ہے۔
وفد نے غیر منقولہ جائیداد سے ڈیمڈ انکم پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ یا تو فی الحال جائیدادوں کے ویلیوایشن ٹیبل پر کوئی نظرثانی نہ کی جائے، یا اگر کوئی اضافہ ضروری ہے تو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منصفانہ سطح پر کیا جائے۔
چیئرمین ایف بی آر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں رئیلٹرز کے ساتھ مناسب ہم آہنگی اور مشاورت کو یقینی بنائیں۔
چیئرمین نے مزید نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اس وقت ٹیکس میں کوئی نئی چھوٹ، رعایت یا ترجیحی ٹیکس ٹریٹمنٹ ممکن نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی