کھیل
دوسرے ٹی 20 میں بھارت کو شکست، میزبان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل
روہت شرما اور ویرات کو ہلی کو آرام کروانے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کو بھاری پڑ گیا، میزبان ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کو2 وکٹوں سے شکست دے دی،نکولس پورن کی عمدہ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 153 رنز کا ہدف 7 گیندیں پہلے ہی پورا کر لیا۔
پرویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بیٹرز شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہے،محض 18 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں ، تلک ورما نے 51 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، کپتان پانڈیا نے 24 رنز بنائے،بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 152 رنز بنا سکی، ہوم ٹیم کی جانب سے عقیل حسین، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی 2 وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں، لیکن نکولس پورن اس موقع پر ڈٹ گئے، انہوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے اور 40 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان پاول نے 21 اور ہیٹ مائر 22 نے رنز بنائے، عقیل حسین نے 16 اور الزاری جوزف نے 10 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو2 وکٹ سے فتح دلا دی۔
5 میچز کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈیز کو0-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی