ٹاپ سٹوریز
لاہور : گجومتہ میں واسا مین ہولز کے اندر بچھی غیرقانونی کیبلز کی مرمت کرنے والے 2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک
لاہور کے علاقے گجومتہ، گول چکر رنگ روڈ کے قریب صبح سویرے دو افراد واسا مین ہول میں بچھائی گئی غیر قانونی ٹی وی کیبل کی مرمت کے دوران زہریلی گیس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 30 سالہ اشرف مسیح اور 26 سالہ اکرم ایک نجی کیبل آپریٹر کے پاس ملازمت کرتے تھے، دونوں رات گئے نئی کیبل بچھانے اور پرانی کیبل کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔
واسا کے مین ہولز میں نجی طور پر کیبل بچھانے کا کام غیرقانونی ہونے کی وجہ سے دونوں رات کو چھپ کر کیبل مرمت کا کام کر رہے تھے۔
30 سالہ اشرف مسیح گجومتہ گول چکر پر کیبل مرمت کے لیے صبح 5 بجے کے قریب مین ہول کھول کر سیڑھی کی مدد سے نیچے اترا۔
مین ہول میں جانے کے بعد اشرف مسیح نے باہر موجود اکرم کو کوئی آواز دی نہ ہی واپس آیا، اکرم کو تشویش ہوئی تو وہ اسے دیکھنے مین ہول میں اتر گیا۔
اشرف مسیح پہلے ہی مین ہول کی زہریلی گیس کا شکار ہو چکا تھا اور اکرم اس سے لاعلم تھا، اکرم مین ہول میں اترا تو وہ بھی باہر نہ آ سکا اور زہریلی گیس سے دم گھٹ کر دونوں ہلاک ہو گئے۔ دونوں 15 سے 20 منٹ کے وقفے میں جان سے گزر گئے۔
مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو کے آنے تک دونوں جان کی بازی ہار چکے تھے۔ ریسکیو نے دونوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کیں۔
مرنے والا اشرف مسیح اور اکرم دونوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں، پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ابتدائی کارروائی کی۔
واساء حکام کا کہنا ہے کہ مین ہولز میں بچھائی گئی کیبلز غیرقانونی ہیں، تقریبا چار کلومیٹر کے ایریا میں کیبل بچھائی گئی ہے، کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال