Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جنسی طاقت کی دواؤں میں استعمال ہونے والے جنگلی جانوروں کے اعضا اور جڑی بوٹیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published

on

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے پورٹ قاسم کراچی پرسعودی عرب بجھوائے جانے والے کنٹینرسے جنگلی جانوروں کے اعضا،نادرونایاب جڑی بوٹیوں سمیت دیگرممنوعہ اشیا کےآٹھ سو سے زائد بیگ برآمد کرلیے۔

 کنزرویٹرسندھ وائلڈ لائف جاوید مہرکے مطابق تحفظ جنگلی حیات سندھ اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے پورٹ قاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کی،جس کے دوران سعودی عرب کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے جنگلی جانوروں کے اعضا،نایاب جڑی بوٹیاں دیگرممنوعہ اشیا کے آٹھ سو سے زائد بیگ برآمد کیے گئے۔

کنٹینر سے برآمد ہونے والی اشیاء میں آزاد کشمیر کے جنگلات میں قدرتی طور پر پیدا "کٹھ” "سسوریا لاپا” نامی جڑی بوٹیاں برآمد ہوئیں جبکہ سانبھرہرن کے سینگ، سلاجیت،ملیٹھی ودیگرہربل آئٹمزبھی برآمد ہوئے ہیں۔

جاوید مہرکے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ  نے گڈز کلیئرنگ ایجنٹ اور ایکسپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے سائٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کوغیرملکی شہری کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی، کنٹینر میں موجود اشیاء کو نان ہربل ڈکلیئر کرکے خفیہ طورپراسمگل کیا جارہا تھا۔

ان اشیاء کی برآمد یا درآمد کے حوالے سے عالمی سائٹیز کنونشن، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فلورا اینڈا فانارولزاورمقامی صوبائی قوانین موجود ہیں، جنکے مطابق جنگلی پودوں و جنگلی جانوروں اور انکے پارٹس کے سرحد پار لے جانے یا سرحد پار سے لے کر آنے کے لیے سائیٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے پاکستان ٹریڈ کنٹرول ایکٹ آف وائیلڈ فانا اینڈ فلورا کے تحت پرمٹ اور مقامی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے سرٹیفکیشن ضروری ہے۔

برآمد ہونے والی جڑی بوٹیوں کا اندورن ملک روایتی طور پر استعمال جسمانی طاقت کے حوالے سے اور دیگر بیماریوں جیسا کہ کھانسی، سانس کی نالی و نظام ہضم کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کے کنزرویٹر جاوید مہر کا مزید کہناہے کہ مقامی لوگوں اور پرائیویٹ سیکٹر کواس سلسلےمیں آگےآنے کی ضرورت ہےاورجنگلات میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیوں کی زمینوں پرقانونی وسرٹیفائیڈ کاشت اورمارکیٹنگ کرکے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک میں ہورہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین