پاکستان
نجکاری مخالف احتجاج پر پی آئی اے یونین کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات، گرفتاری کے لیے چھاپے
پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،سی بی اے پیپلز یونٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کے لیے قومی ائیرلائن سیکورٹی اینڈ ویجلینس نے پولیس کے ہمراہ پی آئی اے ٹاون شپ کراچی میں چھاپے مارے۔
تنخواہوں میں اضافے کیلئے اور نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے،پیر سے افسران وملازمین نے بکنگ آفسز صبح 9 تا شام 5 بجے کی دھمکی دی ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے سی بی اے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن(ساسا) کے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی، مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سیکورٹی ارشد بٹ نے درج کرایا۔
ایف آئی آر میں سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، آفیسرز ایسوسی ایشن کے عقیل صدیقی اورسیکریٹری صفدر انجم کو نامزدکیا گیا ہے،ایف آئی آر میں رفیق امازئی، محمد اقبال،اسرار مشوانی، شاہنواز کھٹیان، اجمل ملک، امجد اور شعیب سمیت دیگر کونامزد کیا گیا ہے۔
ایف آر کے متن کے مطابق سی بی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے نامزد افراد تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری اور حکومتی فیصلوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جارہا ہے،ہیڈ آفس میں احتجاج اور تالا بندی سے پی ئی اے انتظامیہ اور فلائٹ آپریشن کو خطرہ ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پی آئی اے احتجاجی تحریک کے اہم رہنماوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مار کارروائیوں کا آغاز کردیا،سی بی اے پیپلز یونٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ویجلنس ٹیم کے ہمراہ پی آئی اے ٹاون شپ کراچی میں چھاپے مارے۔
گرفتاری کے لیے پولیس نے پی آئی اے ٹاون شپ میں گھروں میں داخل ہو کر تلاشی بھی لی،تاہم سی بی اے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے کسی راہنما کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی،پی آئی اے ایکشن کمیٹی کے کنوئینر ہدایت اللہ خان کے مطابق پی آئی اے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروانا پی آئی اے انتظامیہ کی بوکھلاٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
مقدمات اور انتقامی کاروائیاں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی جدو جہد سے نہیں روک سکتی،ڈپٹی کنوئنیر ایکشن کمیٹی صفدر انجم کے مطابق نااہل سی ای او عامر حیات پی آئی اے کا صنعتی امن برباد کررہے ہیں،جھوٹے مقدمات کے ذریعے پی آئی اے کا پرامن ماحول خراب کرنا عامر حیات کی سازش ہے،پیر سے پورے پاکستان میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا،پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے عامرحیات کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی