Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پی سی بی نے 20 خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا، معاوضوں میں اضافہ

Published

on

پی سی بی نے 20 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان  کردیا، چار خواتین کرکٹرز انوشے ناصر۔ ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقاراورام ہانی پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت یکم اگست2023 ء سے جون 2025ء تک ہے، ایک سال بعد ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کراچی میں جاری جنوبی افریقہ سیریز کے کیمپ کے دوران دیئے گئے، گزشتہ سال بھی 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے ۔

کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈی کیٹگری کو ایمرجنگ کیٹگری کی حیثیت حاصل ہوگی۔

کپتان ندا ڈار اور بسمہ معروف نے اے کیٹگری میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے،اے کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بی کیٹگری کے معاوضے میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بی کیٹگری میں چار کرکٹرز منیبہ علی ۔ فاطمہ ثنا۔ نشرہ سندھو اورعالیہ ریاض شامل ہیں۔

سی کیٹگری میں وکٹ کیپر سدرہ نواز نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ غلام فاطمہ اور سعدیہ اقبال ترقی پاکر ڈی سے سی میں آئی  ہیں

کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی کیٹگری کے معاوضے میں 21  فیصد اضافہ کیا گیا ہے

ڈی کیٹگری میں آٹھ کرکٹرز شامل ہیں جن میں سیدہ عروب شاہ ، طوبی حسن، صدف شمس، انوشے ناصر ، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی اور ام ہانی اور شوال ذوالفقار شامل ہیں

انعم امین۔ گل فیروزہ، ارم جاوید۔ جویریہ خان اور کائنات امتیاز سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں پچاس فیصد اضافہ پلیئنگ اور نان پلیئنگ  دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین