Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کے الیکٹرک بلز میں میونسپل چارجز کی وصولی، حکم امتناع کے خلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

Published

on

کے الیکٹرک بھاری بلوں سے  تنگ شہریوں کے لئے بری خبر ہے کہ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل چارجز وصولی پر حکم امتناعی ختم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

سندھ ہائی کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کی درخؤاست پر کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

کے ایم سی  کی جانب سے  فوری سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت  جسٹس جنید غفار نے کی ۔ جسٹس جنید غفار نے استفسار کیا کہ بتائیں، ہنگامی نوعیت کیا ہے؟

کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے خلاف حکم امتناعی کئی ماہ سے چل رہا ہے، چاہتے ہیں عدالت حکم امتناعی ختم کرے،۔

عدالت نے کے ایم سی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی  اور کیس  سماعت کے لیے چار ہفتوں بعد مقرر کرنے کا حکم  دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے ، عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

بجلی بلز کے ذریعے میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف حافظ نعیم نے درخواست دائر کی،ٹیکس وصولی کے خلاف طارق منصور ایڈووکیٹ نے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین