Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چینی، دالوں اور گیس سلنڈر سمیت 20 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 24.39 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات

Published

on

ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.54 فیصد کا مزید اضافہ  ہوگیا۔ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی۔۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے۔۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔رپورٹ کے مطابق چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 روپے اوردال مسور5 فی کلومہنگی ہوئی، چاول 2 روپےکلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن مہنگے ہوئے۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 روپے اوردال مسور5 فی کلومہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول 2 روپےکلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن مہنگے ہوئے۔

دال ماش 7 روپےکلو، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے اور5کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 17 روپے سے زائد مہنگاہوا،حالیہ ہفتے آلو، تازہ دودھ، دہی، اوردال مونگ بھی مہنگی ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے فی کلو ٹماٹر3 روپے، پیاز2 روپے، لہسن 3 روپے سے زائد سستا ہوا،  کیلے 3 روپے فی درجن،ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 5 روپے، زندہ مرغی 5 روپے فی کلوسستی ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین