Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

آرٹس کونسل کراچی میں معروف موسیقار و گلوکار بلال مقصود کے بچوں کے یوٹیوب چینل ”پکے دوست“کی تعارفی تقریب

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف موسیقار و گلوکار بلال مقصود کے بچوں کے یوٹیوب چینل ”پکے دوست“کی تعارفی تقریب کا انعقادآدیٹوریم I میں کیاگیا، تقریب میں معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود، عمرانہ مقصود، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،معروف اداکارہ ثروت گیلانی، اقرا عزیز، یاسر حسین سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

 تعارفی تقریب میں “پکے دوست “کے بارے میں بلال مقصود نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے اور میری ٹیم کے لئے بہت خاص دن ہے، یہ میرا Long life  پروجیکٹ ہے، جب میرا بیٹا میکال پیدا ہوا تب مجھے احساس ہوا کہ ہمارے پاس اُردو نظمیں نہیں ہیں، اپنے بینڈ اسٹرنگز میں رہتے ہوئے مجھے بچوں کے گانوں پر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ہمارے بچے اردو کے گانے سننے کے بجائے انگلش زبان کی نظمیں سنتے ہیں، اسٹرنگز کی آخری پرفارمنس میں، میں بیک اسٹیج پر بچوں کے حوالے سے سوچ رہا تھا اس کے بعد میں نے بچوں کے گانوں پر کام شروع کر دیا، شروع میں لگا کہ بہت آسان ہے مگر جلد پتا چل گیا کہ بچوں کے گانے بالکل مختلف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈزنی وغیرہ کے گانے سننے شروع کر دیے پھر بچوں کے گانوں پر کام شروع کر دیا۔ بچوں کے گانے بنانا ایک سائنس ہے، میں نے لاہور میں اپنے دوست کو ان گانوں کی موسیقی کو مغربی رکھنے کا کہا۔ دوسرا مرحلہ پپٹ بنانے کا تھا، پاکستان میں پپٹ بنانے کا کام فاروق قیصر اور رفیع تھیٹر کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شو تین سال سے لے کر سو سال کے بچوں کے لیے ہے۔ پہلے میں ایک فین کی طرح پپٹ شو دیکھتا تھا اور اب میں ایک جاسوس کی طرح دیکھتا ہوں، یوٹیوب چینل ”پکے دوست“ میں 13 گانے ہیں جس میں بچوں کے سیکھنے کے لیے الگ الگ چیزیں ہیں۔

بلال مقصود نے پکے دوست چینل میں ایک کردار فاطمہ ثریا بجیا کے نام پر بھی رکھا ہے جو بچوں کی اصلاح کے لیے مختلف خاکے پیش کرتا ہے۔ پکے دوست میں بچوں کی اصلاح کے حوالے سے مختلف گانے ریلیز کیے گئے جن میں بڑے میاں گئے چین، ایک دو تین چار، آنکھیں بند کرلوں، بارش، پیٹ ٹائیٹ، برش کرنا، انگلش سکھا دو، کنڈا چیٹنگ ہے، طفیل کی ہائیٹ سمیت مختلف گانے شامل ہیں جن کو بجو، جگا، میرال، متین، طفیل اور لال بیگ نے بخوبی ادا کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین