پاکستان
کراچی بندرگاہ پر کنٹینر سے غیرملکی شراب کی ساڑھے 8 ہزار بوتلیں پکڑی گئیں
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران دبئی سے بھیجے گئے کنٹینر سے غیرملکی شراب کی ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد بوتلیں تحویل میں لے لیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر اے این ایف نے بڑی کارروائی کی،جس کے دوران دبئی سے بھیجے گئے کنٹینر سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں،غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لئے بک کروائی گئیں تھیں۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف نے دو کارروائیوں کے دوران مسافر بس میں سوار دو ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس اور 480 گرام آئس برآمد کرلی،ٹوبہ ٹیک سنگھ مقامی رہائشی موٹر سائیکل سوار سے 6 پیکٹ چرس قبضے میں لی گئی،برآمدہ چرس کا مجموعی وزن 7 کلو 200 گرام ہے۔
یونیورسٹی روڈ پشاور پر ملزم سے 464 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کی گئی،ہنگو کے رہائشی ملزم نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 86 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے،خیبر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر EK-637 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 20 کلو چرس قبضے میں لی گئی،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی