Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹرز کی بندش کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے  تھیٹروں کی بندش کیخلاف درخواست پر  پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزرا وقاص رؤف نے پنجاب آرٹسٹ اور پروڈیوسرز اینڈ ٹھیٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، جس میں تھیٹرز کیخلاف کارروائی اور بندش کو چیلنج کیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلعہ ذمہ دار افسروں کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل کرم الٰہی نے نشاندہی کی کہ بغیر کسی قانونی جوازکے تھیٹرز بند کئے جا رہے ہیں  اور فخاشی کو جواز بنا کر یہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وکیل نے واضح کیا کہ تھیٹرز میں کسی قسم کی فحاشی نہیں ہورہی بلکہ شہریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جارہی ہے اور آئین کےتحت قانونی کاروبار کرنا ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ تھیٹرز کی بندش سے مالکان، فنکاروں اور عملے کومعاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے تھیٹرز کیخلاف حکومتی کارروائی روکتے ہوئے تھیٹرز فوری کھولنے کا حکم دیا جائے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین