پاکستان
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے بجلی کے لائف لائن صارفین کی حد بڑھا کر 200 یونٹ کرنے کی سفارش کردی
سنیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور نے پاور ڈیویژن کو لائف لائن صارفین کی حد 200 یونٹ تک کرنے کی سفارش کر دی۔ قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کو اوور انوائسنگ کے معاملے پر پاور ڈیویژن سے تفصیلات مانگ لیں۔ پاور ڈیوژن حکام نے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ طہ شدہ اہداف سے منحرف نہیں ہو سکتے۔
بجلی کے اضافی بلوں کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیربحث آیا۔ چیئرمین نیپرا اور سیکرٹری پاور کی عدم شرکت پر کمیٹی ارکان برہم ہوئے اور کہا کہ ملک میں سول نافرمانی جیسی صورتحال ہے، لوگ بل جلا رہے ہیں مگر چیئرمین نیپرا اور سیکرٹری پاور کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔
قائمہ کمیٹی نے پاور سیکٹر میں چوری میں ملوث اور کرپٹ افسروں کو فوری ہٹانے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے آئی پی پیز کو گزشتہ دس سال میں کی گئی ادائیگیوں پر شدید اظہار برہمی کیا اور کہا کہ جب سی پی پی اے کے پاس ادائیگیوں کا ریکارڈ ہی نہیں تو پھر عوام کے پیسے کہاں گئے؟
قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئی پی پیز کی انوائسنگ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئی پی پیز کی 34 کمپنیوں کے ساتھ نظر ثانی معاہدہ ہو چکا جس کے تحت 72 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔باقی کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ حالیہ ٹیرف اضافے میں 60 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ کمیٹی نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے جامع اصلاحات کی سفارش کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی