ٹاپ سٹوریز
مضبوط معیشت دفاع کے لیے ناگزیر، باہمی تعاون سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیرہے، باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
یوم دفاع کے موقع پر ایک بیان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی وعسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے،یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،65 جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کوجرات اورپیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا،65 کی جنگ میں قومی اتحاد ویکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا،اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اپنے نظم وضبط اوراعلی پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے،ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے،پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہردم تیارہے،دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہرافسراورجوان کا عزم ہے،شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں،شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں،شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے،پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں،پاک فوج عوام کی خواہشات اورامنگوں کا محور ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی