Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس میں عدالت کی جیل منتقلی، وزارت قانون کا اختیار ہی نہیں بنتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے عدالتی منتقلی سے متعلق وزارت داخلہ متعلقہ وزارت بنتی ہے، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن کیسے کیا؟ بارہ کودلائل مکمل ہوگئے تواسی دن فیصلہ کردیں گے ۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

ایف آئی اے کے وکلا نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل نے ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت کا حوالہ دیا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ٹرائل کورٹ جیل منتقل کرنے کےنوٹیفکیشن پر30 اگست کی تاریخ لکھی ہے کیا عدالت کوہربارکیلئے جیل منتقل کیاگیا یانوٹیفکیشن صرف 30 اگست کیلئےتھا؟

پراسیکیوٹرنے بتایاکہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کیلئے عدالت منتقل کی گئی،چیف جسٹس عامرفاروق بولے میرا سوال یہ نہیں میں کچھ اوربات پوچھ رہا ہوں۔

 پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ متعلقہ عدالت کا اختیارہے اورعدالت نے فیصلہ کرنا ہے، اس حوالے سے ہدایات لیکرعدالت کوآگاہ کردینگے۔

 چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ کیس اُس سماعت سے پہلے رکھ لیتے ہیں،عدالت کوآگاہ کیا جائے، عدالت نے سماعت 12 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین