Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تاجر تنظیموں نے کاروباری اوقات محدود کرنے کی تجویز مسترد کردی، اگلے ہفتے لائحہ عمل کا اعلان متوقع

Published

on

حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت پالیسی کی تجاویز تاجروں پر بم بن کر گری، یکم اکتوبرسے 15 فروری تک شام ساڑھے 6 بجے مارکیٹس بند رکھنے کی تجویز کو تاجروں نے مسترد کردیا، احتجاجی لائحہ عمل کی تیاری کے لیے تاجر تنظیموں نے رابطے شروع کر دیئے۔

قومی تاجر اتحاد ، لاہور تاجر ونگ ، لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومتی تجاویز مسترد کر دیں ۔تاجر برادری نے ایک بار پھر ہڑتال کی کال دینے پر غور شروع کر دیا اور فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے مغرب کی نماز پر دوکانیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کے نوٹس تسلیم کئے جائیں گے۔

تاجر رہنماؤں کا موقف ہے کہ اپنے بچوں کا کا آخری نوالہ چھیننے نہیں دے سکتے، تاجروں تنظیموں نے اگلے ہفتے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاجروں کا موقف ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ملازمت پیشہ ہے جو دفاتر سے فارغ ہوکر خریداری کے لئے آتے ہیں، حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات محدود کرنے کےایسے کسی بھی اقدم کی مںظوری دی گئی تو اس سے ہمارا چولہا ٹھنڈا کر نے کی کوشش سمجھی جائے گی ،

 تاجر برادری کی جانب سے چہلم امام حسین کے جلوسوں کے فوری بعد لائحہ عمل سامنے لایاجائے گا جس میں پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین