Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ریلیف مانگتے عوام پر پھر بجلی گرادی گئی، یونٹ ایک روپے 46 پیسے مہنگا

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

عوام کوبجلی کا ایک اور جھٹکا۔۔نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 46پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔۔نوٹی فکیشن جاری۔۔قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔۔اضافے کا اطلاق ماہ ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 اگست کے آخری ہفتے میں بجلی کی قیمتوں اوراووربلنگ پرملک کےمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، کئی شہروں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلائےاور بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا، عوام میں اشتعال کی وجہ سے بجلی کمپنیوں نے عملے اور دفاتر کی سکیورٹی کے اضافی اقدامات کی درخواست بھی کی تھی۔

عوام کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا لیکن آئی ایم ایف معاہدوں کی وجہ سے ریلیف ممکن نہیں تھا، حکومت نے آئی ایم ایف سے ریلیف پر بات کی لیکن آئی ایم ایف اس پر رضامند نہ ہوا۔

نگران وزیر توانائی اور وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کر کے قوم کو بتایا کہ سالانہ 589 ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے اس لیے ریلیف دینا ممکن نہیں۔

حکومت ریلیف تو کیا دیتی، ایک بار پھر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھادی گئی ہے اور عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ایک ہزار سے زیادہ افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین