کھیل
یوروکپ 2024 کوالیفائرز:سپین نے قبرص کے خلاف 6 گول داغ دیئے
یورو کپ 2024 کے دلچسپ کوالیفائرز جاری ہیں ،گزشتہ روز ہونے والے میچوں میں سپین، سوئزرلینڈ، اٹلی، بیلجئم، آسٹریا، ناروے،اسرائیل، رومانیہ اور نارتھ میسی ڈونیا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔
یوروکپ 2024 کوالیفائرز کےگزشتہ روز ہونے والے میچ:
سپین کی ٹیم نے سائپرس کی ٹیم کیخلاف 6 گول اسکور کر ڈالے، سپین کی جانب سےفیران ٹورس نے دو جبکہ گاوی،میکل مورینو، ایلکس بئینا اور جوسیلو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
سوئزرلینڈ کی ٹیم انڈورا کیخلاف فتح یاب رہی، سوئز ٹیم نے انڈورا کو تین صفر سے شکست دے دی،سوئزرلینڈ کی جانب سے شکیری، شاکا اور سیڈریک ایٹن نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
رومانیہ کی ٹیم بھی اپنا میچ جیتنے میں کامیا ب رہی ،کوسووو کی ٹیم کو دو صفر سے چت کر دیا، رومانیہ کی جانب سے ویلنٹن میہالا اور نکولا سٹینسیو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
اسرائیل کی ٹیم نے بیلاروس کو ایک صفر سے شکست دے دی،میچ کا واحد گول اسرائیل کے گابی کانیچوسکی نے اسکور کیا۔
یوروکپ 2024 کوالیفائرز میں آسٹریا کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو شکست دے دو چار کر دیا،آسٹریا نے سویڈش ٹیم کو تین کےمقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
اوڈیگارڈ اور ایرلنگ ہالینڈ کے شاندار گول کی بدولت ناروے کی ٹیم بھی اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی، ناروے کی ٹیم نے جیورجیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
اٹلی کی ٹیم بھی یوروکپ 2024 کوالیفائرز میں اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی، اٹلی نے یوکرین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی،اٹلی کی جانب سے ڈیوڈ فریٹیسی نے دو گول اسکور کئے۔
نارتھ میسی ڈونیا کی ٹیم نے مالٹا کو دو صفر سے شکست دے دی،ناروے کی جانب سے ایلماس اور مینیو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
یوروکپ 2024 کوالیفائرز میں بیلجئم کی ٹیم نے ایسٹونیا پر 5 گول داغ دئیے،بیلجئم کی جانب سے رومیلو لوکاکو نے 2 گول اسکور کئے۔
یورو کپ 2024 جرمنی میں کھیلا جائے گا، جس میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، کوالیفائرز میں سپین، پرتگال، جرمنی،فرانس سمیت 40 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال