ٹاپ سٹوریز
پی ٹی آئی قیادت صدر عارف علوی سے ناراض
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبران ناراض ہیں، تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کا معاملہ قانونی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر عہدیداروں نے صدر کے خط اور فیصلے کو بے جان قرار دے دیا، مشاورت اور پیغام بھجوانے کے باوجود صدر نے انتخابات کی تاریخ طے نہیں کی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو آئینی آختیارات کے تحت تاریخ دینے کا پیغام پہنچایا گیا تھا، پارٹی کی قانونی ٹیم کے مشورے کے باوجود صدر نے اپنا اختیار عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو سونپا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کو انتخابات میں کم اخراجات اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی پی ٹی آئی نے مؤقف سے آگاہ کیا تھا، صدر کو تاریخ دینے کا اختیار تھا لیکن یہ تجویز سے زیادہ اختیارات کو اداروں کے حوالے کرنے جیسا عمل ہے۔
پی ٹی آئی ممبران نے کور کمیٹی اجلاس بلا کر معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی