پاکستان
انڈونیشیا کی ایئرلائن کا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے کئی ہفتوں سے کراچی میں گراؤنڈ
انڈونیشیا کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ تیکنیکی خرابی کے سبب کئی ہفتوں سے کراچی ائیرپورٹ پر پھنس گیا۔
ذرائع کے مطابق گرودا انڈونیشیا ,انٹرنیشنل ایئر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ 50 روز سے کراچی میں موجود ہے،رجسٹریشن PK-GAD کا حامل طیارہ 26 جولائی کو سری لنکا کے متلا راجا پاکسا ایئرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا۔
طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا،ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی،طیارے نے 19 اگست کو صبح 10 بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے ٹیسٹ فلائٹ کی،21 منٹ کی ٹیسٹ پرواز کے بعد طیارہ واپس کراچی اتر گیا تھا۔
انڈونیشین طیارے کی مرمت پاکستانی انجینیئرز نے کرنا ہے،مالی بحران کی وجہ سے پاکستانی انجینیئر طیارے کی مرمت نہ کرسکے،9 سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔
فنی خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ بدستورکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں