Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 18 سے 20 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Published

on

محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 ستمبر کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق18 سے 20 ستمبر کے دوران کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل شام سے مون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے،جس کے اثرات کے نتیجے میں آج دیہی سندھ کے ضلع جامشورو،ٹھٹھ عمرکوٹ،تھرپارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 کل سے 19 ستمبر کے دوران خیرپور،بدین،سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی کا مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے اور اتوار کو کراچی کا موسم گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین