شوبز
آرٹس کونسل کراچی میں ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول “ کے نویں روز ڈرامہ نویسی کے حوالے سے نشست
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول “کے نویں روز ڈرامہ نویسی کے حوالے سے نشست Creative Originality and Inspiration in Writing Dramaکا انعقاد کیاگیا جس میں نظامت کے فرائض معروف ڈرامہ نویس بی گل نے انجام دیے۔
مقررین میں بین الاقوامی تھیٹر گروپ اپ لفٹ کے ممبران ہینا گیف،جولییانہ،نکولیٹ اور پاکستانی ہدایت کارہ کنول کھوسٹ نے شرکت کی۔
کنول کھوسٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں پرفارمنگ آرٹ اور فنون لطیفہ کے ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں، ملک میں گنے چنے ادارے فن و ثقافت کی فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں، تھیٹر ایک مہنگا میڈیم ہے، ایک تھیٹر کی تیاری میں بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے، جب ہم اداروں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں تو ہمیں ٹکٹس تک بیچنے کا صحیح سے موقع نہیں ملتا۔
کنول کھوسٹ نے کہا کہ ہمارے ملک میں تھیٹر کو اچھے طریقے سے پیش کرنے کے لیے جگہیں اور وسائل محدود ہوتے ہیں جو فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، میں نے اپنی پروڈکشن کے لیے اپنے خاندان کے بزنس کا پیسہ استعمال کیا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم فنکاروں کے کاندھوں پر کم بوجھ ڈالیں۔
نکولیٹ نے کہاکہ ہم نے دس سال پہلے اس کمپنی کا آغاز کیا تھا، ہم مختلف جگہوں سے تعلق رکھتے تھے، ہم آن لائن مباحثے کیا کرتے زوم پر ملا کرتے تھے، آن لائن کلاسسز کا بھی آغاز کیا۔
جولییانہ نے مباحثے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب گزشتہ دس سال سے ساتھ ہیں، ہم اپنا کام نہایت نیچرل طریقے سے کرتے ہیں، کچھ تخلیقی صلاحیتیں قدرتی ہوتی ہیں، یہ کمپنی اپ لفٹ ہم سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔
نشست میں ڈرامہ نویس بی گل نے فہمیدہ ریاض کی دو نظمیں حاضرین کے گوش گزار کیں، فہمیدہ ریاض کی نظم اور شاعری پر اپ لفٹ گروپ کی ممبران ہینا گیف،جولییانہ اور نکولیٹ فزیکل تھیٹر کے ذریعے فی البدیہہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی