Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو 3 دن میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

Published

on

سندھ سیکرٹریٹ میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن وفد کی سیکریٹری ٹرانسپوٹ سے ملاقات،ٹرانسپورٹرز کو3 روز میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

ترجمان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سندھ حکومت کے سول انجینئر،ایل آر سی کانٹے کے ڈی آر بلوچ کے سی ای او شہزاد جتوئی سے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کی قیادت میں وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

،وفد میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، چیئرمین اے ڈی پی ایل بختاور خان وزیر،گڈز کیریئر کے حاجی محمد پناہ،مزدا ٹرک کے چیئرمین میر نواب مینگل،کار کیریئر کے جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے،۔

ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حکومت سندھ کے نمائندوں کو اپنے تحفظات سے سیکرٹری کو آگاہ کیا، سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز نے ٹرانسپورٹرز کے تمام تحفظات تین روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،ان کا کہنا تھا کہ تین روز میں وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو سفارشات پیش کی جائیں گی ۔

وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تین روز بعد فیصلہ کیا جائے گا،ٹرانسپورٹرز کے وفد نے کا کہنا تھا کہ تین روز بعد یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین