Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول کا 15 واں روز، سندھی زبان میں ٹریجڈی ڈرامہ ’ برسات‘ پیش کیا گیا

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پندرھویں روز ٹریجڈی تھیٹر پلے ”برسات “ سندھی زبان میں پیش کیاگیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پندرھویں روز ٹریجڈی تھیٹر پلے ”برسات “ سندھی زبان میں پیش کیا گیا جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر علی روشن شیخ ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں امجد گل سومرو، اعجاز علی چانڈیو، عاشق علی اور علی روشن شیخ شامل ہیں۔

تھیٹر ”برسات“ ایک اندھے بوڑھے شخص کی سچی کہانی تھی جو اپنے گھر میں اپنے بوڑھے پڑوسی کے ساتھ رہتا ہے، اپنی اولاد کے سمجھانے کے بعد وہ اپنے گھر میں تنہا رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔

بارش شروع ہونے اور سیلاب آنے سے پہلے اس کا پورا خاندان کسی محفوظ جگہ پر ہجرت کرنے کی تیاری شروع کر دیتا ہے، اس کا پڑوسی بار بار آتا ہے اور اسے بارش اور سیلاب کے خوف سے جلد از جلد گاوں چھوڑنے پر زور دیتا ہے کیونکہ گاوں کے سارے لوگ پہلے ہی ہجرت کر چکے ہیں، لیکن وہ انکار کر دیتا ہے کیونکہ وہ اس گھر سے پیار کرتا ہے کیونکہ یہ اس کے آباو اجداد کا گھر ہے۔

ایک رات چور اس کے گھر آئے اور وہ اس کے سامان کے بارے میں بحث کر رہے ہیں، ان چوروں میں سے ایک پیشہ ور ہے اور دوسرا بھرتی کا۔ جیسے ہی وہ چیز چوری کرنے لگتے ہیں۔ وہ نابینا بوڑھا اچانک کلہاڑی لے کر نمودار ہوتا ہے، اور چوروں کو دروازے پر روکتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ وہ حرکت نہ کریں، دکھی جذبات کی عکاسی کرتے کھیل کو شائقین کی طرف سے خوب سراہا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین